بطخ کی آٹھ آنکھیں؟


Love test - Love calculator - Love quiz

Posted on Sunday 25th of April 2021 at 11:27am
بطخ کی آٹھ آنکھیں؟

ایک معصوم اور خوبصورت بطخ نے پانی میں اپنی چونچ ماری تو اس کا آٹھ آنکھوں والا عکس نمودار ہو گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق ایک چھوٹی سی بطخ کی تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں بطخ نے پانی میں اپنی چونچ ڈال رکھی ہے۔

Eight eyes of a duck?

ان تصاویر کی انوکھی بات یہ ہے کہ ان میں بطخ کی آٹھ آنکھیں دکھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بطخ اپنی چونچ پانی میں ڈال کر لطف اندوز ہو رہی ہے۔

تصاویر کا بغور جائزہ لینے پر پتا چلتا ہے کہ ننھی بطخ پانی میں اپنا عکس دیکھ کر خوش بھی ہو رہی ہے اور لطف اندوز بھی۔ ایسا لگتا ہے کہ بطخ پہلی مرتبہ اکیلی تیرنے آئی ہے۔

ننھی بطخ کی یہ خوبصورت تصاویر ڈیو مین نامی فوٹوگرافر نے 20 منٹ میں کھینچیں۔ فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی بہت منفرد تصاویر ہیں۔

source webpage

مزیددلچسپ معلومات



Write a comment