6 فٹ لمبے بالوں والی روسی حسینہ


Pak24tv

Posted on 04-11-2021 at 08:18pm
6 فٹ لمبے بالوں والی روسی حسینہ

حقیقی زندگی کی روپنزل کا کہنا ہے کہ اس نے نوعمری میں 17 سال قبل سہیلی کے ساتھ شرط لگانے کے بعد سے بال نہیں کٹوائے۔

34 سالہ ڈائرہ گوبانوفا روس کے وسطی جنوب میں رہتی ہیں۔ انہوں نے 14 سال کی عمر میں اپنے بال بڑھانے شروع کیے جن کی لمبائی اب قریباً دو میٹر ہو چکی ہے۔

ان کے لمبے گھنے گولڈن بالوں کو قینچی نے اس دن سے نہیں چھوا جب انہوں نے اسکول کے میدان میں اپنی سہیلی کے ساتھ شرط لگائی تھی۔ اب ان کے بالوں کی لمبائی 172 سنٹی میٹر ہے۔

خوبصورت اور حیرت انگیز لمبائی کے حامل بالوں والی ڈائرہ کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ 84 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔

ڈائرہ نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرد حضرات زیادہ تر ان کے بالوں کو پسند کرتے ہیں تاہم خواتین کبھی کبھار منفی کمنٹس دے دیتی ہیں۔

روسی خاتون کی 11 سالہ بیٹی بھی کچھ پوسٹس میں ان کے ساتھ دکھائی دیتی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ اپنی والدہ کی طرح اس کے بھی بال بہت لمبے ہوں۔

Source webpage

Source link

مزیددلچسپ معلومات



You must be logged in to post a comment.