مغل بادشاہوں کے دور کی عینکیں قیمت 59 کروڑ روپے

Wednesday 15th of September 2021

مغل بادشاہوں کے دور کی عینکیں قیمت 59 کروڑ روپے

سمارٹ گلاسز اپنی جگہ لیکن زُمرد اور ہیروں سے بنی 17 ویں صدی کی قدیم  گلاسزز کے جوڑے کی اگلے ماہ لاکھوں ڈالرز میں نیلامی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان قیمتی عینکوں کا تعلق اصل میں مغلیہ سلطنت کے شاہی خاندانوں سے ہے، جو کبھی برصغیر پاک و ہند پر حکومت کرتے تھے۔

ان چشموں کو خصوصی طور پر بری نظر سے بچنے اور ذہن کو کھولنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

ان گلاسز کو اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم اس سے پہلے انہیں نیویارک، ہانگ کانگ اور لندن میں عوام کے سامنے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Spectacles from the Mughal era, worth Rs 59 crore

سوتبی کے مشرق وسطیٰ اور ہندوستان کے چیئرمین ایڈورڈ گبز کا کہنا تھا کہ یہ گلاسز مغل زیورات کی دستکاری کی ایک غیر معمولی مثال ہیں، ان جیسا ڈیزائن اور نفاست کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی۔

ایک عینک کے لینز 200 قیراط کے ہیروں سے تیار کئے گئے ہیں۔ اس عینک کو ہالو آف لائٹ کا نام دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے عینک کے لینز 300 قیراط کے زمرد سے بنے ہیں اور اسے وارڈ آف ایول کا نام دیا گیا ہے.

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں عینکیں 59 کروڑ روپے میں نیلام ہونے کا امکان ہے۔

Source link

Latest Posts

Comments
You must be logged in to post a comment.