دلہن نے طلاق لے لی، لپ اسٹک بچا لی

Sunday 10th of October 2021

دلہن نے طلاق لے لی، لپ اسٹک بچا لی

اردن میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں دولہا نے نکاح کے فوری بعد بات نہ ماننے پر دلہن کو طلاق دے دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نکاح رجسٹرار کے آفس میں پیش آیا جہاں دولہا اور دلہن سمیت ان کے گھر والے موجود تھے۔

ایسے میں رجسٹرار آفس کے ایک اہلکار اور لڑکی کے خاندان والوں نے دلہن کو بارہاں ماسک پہننے کا کہا مگر وہ ان کی بات نہ مانی۔

دلہن کا یہی کہنا تھا کہ  ماسک سے لپ اسٹک خراب ہو جائے گی جو بڑی محنت سے لگائی ہےـ

رپورٹ کے مطابق دلہن کا رویہ دیکھ کر دلہا غصے میں آ گیا اور وہیں کھڑے کھڑے اسے طلاق دے دی۔ دلہے نے کہا کہ یہ عورت ابھی سے کسی کی بات نہیں مانتی مستقبل یہ ہمارے ساتھ کیا کرے گی، اس سے کوئی بھلائی کی امید نہیں ہے۔

دلہے کو شدید طیش میں دیکھ کر دلہن اور دلہے کے خاندان والوں نے اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ اپنے فیصلے پر قائم رہا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بعض لوگ دلہے کے فیصلے کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ لوگ اس فیصلے کو لڑکی کے ساتھ زیادتی قرار دے رہے ہیں۔

 

Source link

Latest Posts

Comments
You must be logged in to post a comment.