خاتون نے اپنے 24 فٹ لمبے ناخن کاٹ دیئے


Status Saver for WhatsApp

Posted on 04-11-2021 at 08:15pm
خاتون نے اپنے 24 فٹ لمبے ناخن کاٹ دیئے

امریکی خاتون ایانہ ولیمز نے اپنے 24 فٹ لمبے ناخن 30 سال بعد کٹوا دیئے۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایانہ کے ناخن فلوریڈا کے ایک عجائب گھر میں رکھے جائیں گے تاکہ لوگ انہیں دیکھ سکیں۔

 

خاتون نے اپنے ناخنوں نے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دیکھ بھال کے لیے بہت خرچا کرنا پڑتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنے طویل ناخنوں کو برقرار رکھنے کے لیے میں بہت محتاط زندگی گزار رہی تھی۔ اس بات کا خیال رکھنا پڑتا تھا کہ کہیں ان سے میں خود زخمی نہ ہو جاوں یا کہیں تڑوا ہی نہ بیٹھوں۔

ایانہ نے ناخنوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ خاصا خرچہ بھی کیا، ان پر ہر دو سے تین دن بعد کئی نیل پالش کی بوتلیں خرچ ہوتی تھیں۔

Source webpage

 

مزیددلچسپ معلومات



Write a comment