بدترین قحط ایک شخص کیلئے خوشخبری لے آیا


Calculator lock, Hide Photos, Videos and Audios

Posted on 04-10-2021 at 09:46pm
بدترین قحط ایک شخص کیلئے خوشخبری لے آیا

تائیوان کو جہاں 56 سالہ بدترین قحط اور خشک سالی کا سامنا ہے وہیں یہ قحط ایک شخص کے لیے خوشخبری لے کر آیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق تائیون میں خشک سالی سے تمام مشہور جھیلیں خشک ہو چکی ہیں وہیں ایک خشک جھیل سے ایک شخص کو چند سال قبل کھویا ہوا موبائل فون مل گیا۔

چھین نامی شخص نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے جھیل پر کام کرنے والے ایک ورکر نے مجھے کال کی اور بتایا کہ آپ کا ایک سال قبل کھویا ہوا فون مل گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں یہ خبر سن کر بہت خوش ہوا، میرا موبائل فون بالکل ٹھیک حالت میں موجود ہے کیونکہ اس پر میں نے واٹر پروف کور چڑھایا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر تائیون کی خشک ہوتی جھیلوں کی تصاویر زیر گردش ہیں جن پر لوگ موسمیاتی تبدیلی کا حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کر رہے ہیں۔

Source webpage

مزیددلچسپ معلومات



Write a comment