Corona:

World : Cases 160,316,996 , Deaths 3,330,828 , Recovered 138,050,854. Pakistan : Cases 867,438 , Deaths 19,210 , Recovered 771,692 , Sindh 294,251 , ICT 78,560 , Punjab 322,117 , Balochistan 23,655 , KPK 125,392 , AJK/GB 23,463.

کورونا وباء کے دوران ایپل اور فیس بک کے منافع میں بے حد اضافہ


Love test - Love calculator - Love quiz

Posted on Saturday 1st of May 2021 at 05:27pm
کورونا وباء کے دوران ایپل اور فیس بک کے منافع میں بے حد اضافہ

 کورونا وائرس کی وباء کے دوران ایپل اور فیس بک کے منافع میں بے حد اضافہ ہوا۔

مختلف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مقابلے میں ایپل اور فیس بک نے رواں سال کے صرف پہلے تین مہینوں میں زیادہ منافع کمایا۔ ایپل نے 23 اعشاریہ چھ ارب سے زیادہ جبکہ فیس بک نے نو اعشاریہ پانچ ارب سے زیادہ کا منافع حاصل کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل کو آئی فونز اور دیگر مصنوعات کی فروخت سے  استفادہ ہوا جبکہ فیس بک نے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ سے منافع کمایا جو کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کے انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال کی عکاسی ہے۔

فیس بک کے مطابق اسے پرائیویسی اور غلط معلومات سے متعلق تنقید کے باوجود فائدہ رہا۔ فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی ماہانہ تعداد 10 فیصد سے بڑھ کر دو اعشاریہ 85 ارب ہوگئی۔

ایک دن قبل، گوگل بنانے والی کمپنی ایلفابیٹ کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران ان کا منافع چھ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر تھا جبکہ رواں ماہ اس دورانیے میں یہ 17 اعشاریہ نو ارب ڈالر ہے۔

News source webpage

متعلقہ خبریں