Corona:

World : Cases 160,316,996 , Deaths 3,330,828 , Recovered 138,050,854. Pakistan : Cases 867,438 , Deaths 19,210 , Recovered 771,692 , Sindh 294,251 , ICT 78,560 , Punjab 322,117 , Balochistan 23,655 , KPK 125,392 , AJK/GB 23,463.

زمبابوے سے شکست کے بعد بابراعظم کا بیان آ گیا


Status Saver for WhatsApp

Posted on Friday 23rd of April 2021 at 07:40pm
زمبابوے سے شکست کے بعد بابراعظم کا بیان آ گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بطور اوپنر ٹیم اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے جس کی وجہ سے مڈل آرڈر پر پریشر آیا۔

زمبابوے سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکٹ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی طرح ہی کھیلا اس میں کوئی خامی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ قریب آتا جا رہا ہے، کوشش کریں گے اب جتنے بھی ٹوئنٹی میچز باقی رہ گئے ہیں ان میں ٹیم کا اچھا کمبینیشن بنا کر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان زمبابوے سے پہلی بار ٹی20 میچ ہارا ہے۔

ہرارے کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا آسان ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا اور مقررہ 20 اوورز میں 99 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میچ وننگ اننگ کھیلنے والے محمد رضوان کی وکٹ جلد گرنے کے بعد قومی ٹیم سنبھل کر کھیل نہ سکی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی چلی گئی۔

قومی ٹیم کے گیند بازوں کی اچھی بولنگ کے باعث زمبابوے کے بلے باز بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے اور مقررہ 20 اوورزمیں  9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا سکے۔

زمبابوے کی اس جیت کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

News source webpage

متعلقہ خبریں