Corona:

World : Cases 160,316,996 , Deaths 3,330,828 , Recovered 138,050,854. Pakistan : Cases 867,438 , Deaths 19,210 , Recovered 771,692 , Sindh 294,251 , ICT 78,560 , Punjab 322,117 , Balochistan 23,655 , KPK 125,392 , AJK/GB 23,463.

وائٹ بال کرکٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں، محمد حفیظ


Calculator lock, Hide Photos, Videos and Audios

Posted on 04-10-2021 at 08:36am
وائٹ بال کرکٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں، محمد حفیظ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ اپنی خوشی سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوا تھا،وائٹ بال کرکٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں۔

لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں سلیکٹ نہ کیے جانے کے پیچھے کوئی مائنڈ سیٹ ہوگا، اس حوالے سے سلیکٹرز ہی بتا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے فخر نے اننگز کھیلی سارا کریڈٹ ان کو جاتا ہے،مڈل آرڈر میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی کو کبھی نہیں بھول سکتا، بری کارکردگی کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک بہترین انسان اور میرے کپتان ہیں۔

News source webpage

متعلقہ خبریں