Corona:

World : Cases 160,316,996 , Deaths 3,330,828 , Recovered 138,050,854. Pakistan : Cases 867,438 , Deaths 19,210 , Recovered 771,692 , Sindh 294,251 , ICT 78,560 , Punjab 322,117 , Balochistan 23,655 , KPK 125,392 , AJK/GB 23,463.

روشن سندھ کیس: شرجیل میمن کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری


Status Saver for WhatsApp

Posted on 04-17-2021 at 12:42pm
روشن سندھ کیس: شرجیل میمن کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی روشن سندھ کیس میں ضمانت کاتفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں بتایا کہ سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن 2 سال گرفتار رہے۔ شرجیل میمن اب بھی نیب سے تفتیش میں تعاون کررہےہیں اور اس موقع پر شرجیل میمن کو قید کرکے آزادی چھین لینا ناانصافی ہوگی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر شرجیل میمن تفتیش میں تعاون نہ کریں تو نیب ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کرسکتاہے۔ 8صفحات پر مشتمل تفیصلی فیصلہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا۔

کیس کا عبوری فیصلہ سناتے ہوئے چيف جسٹس اطہرمن اللہ نے نيب کے ”طریقہ تفتيش” پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور ريمارکس ديئے تھے کہ کيا نیب نے ملزم کو گرفتار کرکے اُس کی تضحیک لازمی کرنی ہے، نیب مکمل تفتیش کرے اور ملزم کو عدالتوں سے سزا دلوائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے رویے اور طریقہ تفتیش پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے صاف کہہ دیا تھا کہ نا اہل تفتيشی افسران کيخلاف کارروائی ہونے چاہیے۔

News source webpage

متعلقہ خبریں