Corona:

World : Cases 160,316,996 , Deaths 3,330,828 , Recovered 138,050,854. Pakistan : Cases 867,438 , Deaths 19,210 , Recovered 771,692 , Sindh 294,251 , ICT 78,560 , Punjab 322,117 , Balochistan 23,655 , KPK 125,392 , AJK/GB 23,463.

صبور علی نے علی انصاری کو جیون ساتھی چن لیا


Love test - Love calculator - Love quiz

Posted on Saturday 1st of May 2021 at 05:06pm
صبور علی نے علی انصاری کو جیون ساتھی چن لیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے اداکار علی انصاری کو جیون ساتھی چن لیا ہے۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ اس جوڑی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں سے شیئر کی۔

صبور علی نے علی انصاری کے ہمراہ  گلے میں ہار ڈالے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا ’بات پکی‘۔

صبور نے لکھا کہ ’ہماری فیملی کی نیک تمناؤں کے ساتھ میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں۔ الحمدللہ۔‘

اداکار علی انصاری نے بھی انسٹاگرام پر صبور علی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’بات پکی‘ اس وقت میرے ملے جلے جذبات ہیں، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں۔

علی انصاری نے صبور علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں اب کبھی آ پ کو کوئی سفر تنہا نہیں کرنا پڑے گا۔

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

News source webpage

متعلقہ خبریں