Corona:

World : Cases 160,316,996 , Deaths 3,330,828 , Recovered 138,050,854. Pakistan : Cases 867,438 , Deaths 19,210 , Recovered 771,692 , Sindh 294,251 , ICT 78,560 , Punjab 322,117 , Balochistan 23,655 , KPK 125,392 , AJK/GB 23,463.

ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز: پاکستان نے زمبابوے کیخلاف 374 رنز بنا لیے


Love test - Love calculator - Love quiz

Posted on Saturday 1st of May 2021 at 05:21am
ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز: پاکستان نے زمبابوے کیخلاف 374 رنز بنا لیے

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز تین سو چوہتر رنز بنا لیے۔ کھیل کے اختتام پر فواد عالم ایک سو آٹھ اور حسن علی اکیس رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان نے103  رنز بغیر کسی نقصان کے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔ اوپنر عابد علی 60 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اظہر علی نے 36 رنز بنائے

کپتان بابر اعظم پہلی بابر ٹیسٹ میں گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر عمران بٹ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ انہوں نے 91 رنز بنائے۔ فواد عالم سنچری اسکور کی۔ وہ 108 اور حسن علی 21 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور زمبابوے کی سیریز ختم ہونے کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز میں عمدہ بلے بازی کی بدولت مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان پہلی بار ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل ہوئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق محمد رضوان  میں 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

دوسری جانب قومی تیم کے  کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ بابر اعظم بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

گیند بازوں کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 17 فہیم اشرف 18 ویں اور حارث روف 21 نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے ، بھارت دوسرے آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کو بالترتریب دو ایک سے شکست دی تھی۔

News source webpage

متعلقہ خبریں