Corona:

World : Cases 160,316,996 , Deaths 3,330,828 , Recovered 138,050,854. Pakistan : Cases 867,438 , Deaths 19,210 , Recovered 771,692 , Sindh 294,251 , ICT 78,560 , Punjab 322,117 , Balochistan 23,655 , KPK 125,392 , AJK/GB 23,463.

گلوکار علی ظفر نے کورونا وبا کی مشکل گھڑی میں عاجزانہ دعا کی ویڈیو شیئر کردی


Love test - Love calculator - Love quiz

Posted on Saturday 1st of May 2021 at 05:37am
گلوکار علی ظفر نے کورونا وبا کی مشکل گھڑی میں عاجزانہ دعا کی ویڈیو شیئر کردی

 پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے کورونا وبا کے مشکل وقت میں عاجزانہ دعا کی ویڈیو شیئر کردی۔

گلوکار علی ظفر نے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ عاجزانہ دعا ’’بے کس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ‘‘ پڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، ’’ہم سب اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں، لیکن ایسی کوئی چیز نہیں جسے دعا سے نہ حاصل کیا جا سکتا ہو۔ رمضان کے بابرکت ایام میں عاجزانہ دعا شیئر کررہا ہوں۔ ہوسکتا ہے اس سے ہم سب کو امن و صحت اور دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں اور خوشیوں کو بحال کرنے میں مدد مل سکے۔‘‘گلوکار نے مزید لکھا کہ، اس دعا کو اُنہوں نے اپنی آواز میں گایا لیکن اسے اوریجنلی بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نے گایا تھا۔ اس کی موسیقی نوشاد علی نے دی جبکہ اشعار شکیل بدایونی نے لکھے۔

News source webpage

متعلقہ خبریں