Corona:

World : Cases 160,316,996 , Deaths 3,330,828 , Recovered 138,050,854. Pakistan : Cases 867,438 , Deaths 19,210 , Recovered 771,692 , Sindh 294,251 , ICT 78,560 , Punjab 322,117 , Balochistan 23,655 , KPK 125,392 , AJK/GB 23,463.

نئے بجٹ میں ایک کھرب روپےسے زائد کے ٹیکس لگائے جائیں گے، حکومت کا وعدہ


Calculator lock, Hide Photos, Videos and Audios

Posted on 04-09-2021 at 03:31pm
نئے بجٹ میں ایک کھرب روپےسے زائد کے ٹیکس لگائے جائیں گے، حکومت کا وعدہ

حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) سے وعدہ کیا ہے کہ نئے بجٹ میں  ایک کھرب روپے سے زائد کے ٹیکس  لگائے جائیں گے۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی تین روپے چونتیس پیسے اضافے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات پر فی لٹر تیس روپے تک ٹیکس لگایا جائے گا۔

آئی ایم ایف سے وعدہ کیا گیا ہے کہ آئندہ سال کے بجٹ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کا ہدف 59 کھرب 63 ارب روپے ہوگا۔

سال 2022 کے بجٹ میں 5 کھرب روپے اضافی ٹیکس جنرل سیلز ٹیکس اور ذاتی آمدن ٹیکس کی اصلاحات کے ذریعے اکٹھا کیا جائے گا۔

حکومت نے بجلی 3 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پہلے مرحلے میں حکومت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے کا اضافہ کرے گی۔

حکومتی یقین دہانی کے مطابق دوسرے مرحلے میں بجلی کی قیمت مزید ایک روپے 63 پیسے مہنگی کی جائے گی۔

ترقیاتی پروگرام کے ہدف کو 13 کھرب 24 ارب روپے سے کم کر کے 11 کھرب 69 ارب روپے کرے گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے سے متعلق جائزہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب صرف ایک دن قبل حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے جب کہ تین دن قبل بھی پن بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومت نے گیس کے نرخوں میں بھی ایڈجسٹمنٹ اور مستقبل میں کسی ٹیکس استثنیٰ یا ایمنسٹی پر غور نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

News source webpage

متعلقہ خبریں